شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس پاناما کیس کی جے آئی ٹی ہی دیکھے گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 جولائی 2017 21:31

شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس پاناما کیس کی جے آئی ٹی ہی دیکھے گی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء) کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس پاناما کیس کی جے آئی ٹی ہی دیکھے گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی بینچ نے نواز شریف کو ناصرف نااہل قرار دیا ہے بلکہ ان کے بچوں سمیت اسحاق ڈار اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف نیب ریفرنس بھی دائر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اب معروف صحافی اور اینکر کاشف عباسی کی جانب سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ کاشف عباسی نے بتایا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف ریفرنس کیلئے نیب کے اختیارات سپریم کورٹ کے عمل درآمد بینچ نے خود حاصل کر لیے ہیں۔ شریف خاندان کیخلاف ریفرنس نیب کے چئیرمین نہیں دیکھ پائیں گے۔ ریفرنس کے تمام معاملات پاناما کیس کی جے آئی ٹی ہی دیکھے گی۔ اس حوالے سے تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :