تحریک انصاف کی جانب سے اتوار کو اسلام آباد کے پریڈی گراونڈ میں جلسے کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 جولائی 2017 20:52

تحریک انصاف کی جانب سے اتوار کو اسلام آباد کے پریڈی گراونڈ میں جلسے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء) تحریک انصاف کی جانب سے اتوار کو اسلام آباد کے پریڈی گراونڈ میں جلسے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے جشن منانے کا اعلان کیا تھا۔ اب تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز اسلام آباد کے پریڈی گراونڈ میں جلسہ کیا جائے گا۔ جلسے میں تحریک انصاف نواز شریف کی نااہلی کا جشن منائے گی۔