سپریم کورٹ بینچ کا فیصلہ بہت سخت ہے

فیصلے کی روشنی میں نواز شریف، اسحاق ڈار اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے: ماہر قانون فروغ نسیم

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 جولائی 2017 20:31

سپریم کورٹ بینچ کا فیصلہ بہت سخت ہے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء) فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ پاناما کیس بینچ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف، اسحاق ڈار اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس فیصلے پر ماہر قانون فروغ نسیم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کا فیصلہ بہت سخت ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب جو فیصلہ دیا گیا ہے اس کے تحت نواز شریف، اسحاق ڈار اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نا صرف نااہل ہوئے ہیں، بلکہ ان تمام افراد کی گرفتاری بھی عمل میں آ سکتی ہے۔ فروغ نسیم نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کو دی جانے والی سزا آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ہے۔ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت دی جانے والی سزا کو صدر مملکت ختم نہیں کر سکتے۔