خواجہ آصف کو عبوری وزیراعظم بنانے کیلئے مسلم لیگ ن میں اتفاق طے پا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 جولائی 2017 20:22

خواجہ آصف کو عبوری وزیراعظم بنانے کیلئے مسلم لیگ ن میں اتفاق طے پا گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء) خواجہ آصف کو عبوری وزیراعظم بنانے کیلئے مسلم لیگ ن میں اتفاق طے پا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں عبوری اور مستقل وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مستقل وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کا نام تجویز کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ 45 روز کیلئے عبوری وزیراعظم کیلئے خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے ناموں پر غور کیا جا رہا تھا۔ اب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف کو عبوری وزیراعظم بنانے کیلئے مسلم لیگ ن میں اتفاق طے پا گیا ہے۔ خواجہ آصف کے نام پر شریف خاندان کے افراد اور ن لیگ کے رہنماوں میں اتفاق طے پاگیا ہے۔ خواجہ آصف 45 روز کیلئے عبوری وزیراعظم منتخب کیے جائیں گے۔ اس کے بعد شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم منتخب کروایا جائے گا۔