پاناما کیس میں نواز شریف کی نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے

چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، امید ہے ملکی معاملات طے کرتے ہوئے معاشی و معاشرتی ترقی اولین ترجیح ہوگی: چینی وزارت خارجہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 جولائی 2017 20:14

بیجنگ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء) چین کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں نواز شریف کی نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاناما کیس میں نواز شریف کی نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امید ہے ملکی معاملات طے کرتے ہوئے معاشی و معاشرتی ترقی اولین ترجیح ہوگی۔ چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی پر پاناما کیس فیصلے کے باعث کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ چین پاکستان کی مدد سے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے کام کرتا رہے گا۔