مسافر گاڑیوں میں سی این جی سلنڈرز کے ا ستعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، رانا محسن غلام صابر

جمعہ 28 جولائی 2017 21:47

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن غلام صابر نے کہا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں اور اوگرا قوا نین کے مطابق ایل پی جی اور سی این جی سلنڈرز استعمال والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جا رہا ہے مسافر گاڑیوں میں سی این جی سلنڈروں کا ستعمال انتہائی خطرناک ہے اور کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اڈہ جات میں اڈہ مالکان ،مینجرز اور ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدائیت جاری کی گئی ہے جس اڈہ میں سی این جی سلنڈر والی گاڑی موجود پائی گئی اس اڈہ مالک ،مینجرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ ،اتفاق اڈہ ،اوکاڑہ بائی پاس ،فیصل آباد روڈ ،دیپالپور چوک میں گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :