اوکاڑہ،سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام ممکنہ و سائل برئوے کار لائے جا رہے ہیں، ڈی پی او

جمعہ 28 جولائی 2017 21:47

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) ضلع بھر میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام ممکنہ و سائل برئوے کار لائے جا رہے ہیں غیر ملکیوں سمیت ضلع بھر کے مختلف مقامات کی سیکورٹی کو فول پروف بنا دیا گیا ہے تا ہم اس کے باوجود شہریوںکے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علو ی نے ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر چینی انجینئرز کی سیکورٹی کو چیک کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے غیر ملکی باشندوں سے سیکیورٹی کے بارے میں دریافت کیا جس پر غیر ملکی باشندوں نے اطمینان کااظہار کیا اور ڈی پی او اوکاڑہ کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کوسراہا جس پر ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا کہ غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے ایس ڈی پی او دیپالپورمرزا عبد القدوس اور انچارج SPU کو مزید فول پروف سیکیورٹی انتظاما ت کی ہدایت دی جس کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کہ ڈی پی اوحسن اسد علوی نے کہا کہ اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز اورانیس تھانوں کے ا یس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ گشت کے نظام کو مزید موثر بنانے کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :