بے نظیر بھٹو شہید نے کہا تھا کہ ایک دن نوازشریف روئے گا: بلاول بھٹو

جمعہ 28 جولائی 2017 20:03

بے نظیر بھٹو شہید نے کہا تھا کہ ایک دن نوازشریف روئے گا: بلاول بھٹو
کراچی: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے آج پاناما کیس کے فیصلے کے بعد اہم پریس کانفرنس کی جس میں انکا کہنا تھا کہ وہ پاناما لیکس کے فیصلے سے مطمئن ہیں۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اب شریف خاندان کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے تاکہ یہ کہیں فرار نہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا تھا اگر پیپلزپارٹی کا کوئی بھی رہنما کسی بھی جرم میں ملزم پایا جاتا ہے تو اسکا نام فوراً ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے اسی لیے انکا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

مزید یہ کہ بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ایک جملہ بھی سنایا جس میں انکا کہنا تھا کہ "ایک دن نوازشریف ضرور روئے گا تب وہ مجھے اور میرے والد کو ضرور یاد کرے گا"۔ بلاول بھٹو نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔