پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون ، پانچ گرفتار

جمعہ 28 جولائی 2017 21:12

پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون ، پانچ گرفتار
عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے پانچ افراد گرفتار جبکہ دس لیٹرشراب اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق محمدی چوک میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے محمد شریف کو گرفتارکرکے 10 لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ غربی ریلوے پھاٹک کے نزدیک سے عمران ،بیلی دلاور سے ممتاز احمد ، صدام حسین اور منیر جیون شاہ کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :