مضرصحت دودھ بنانے والی فیکٹری سیل،مالک گرفتار

جمعہ 28 جولائی 2017 21:12

مضرصحت دودھ بنانے والی فیکٹری سیل،مالک گرفتار
عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے چھاپہ مار کر مضرصحت دودھ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی، پانچ سو لیٹردود ھ ضائع کر کے فیکٹری سیل اور مالک گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق موہلہ کالونی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عارفوالا رائو شمشیر علی خاں نے ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مضرصحت دودھ بنانے والی فیکٹری پکڑ کرکیمکل سے تیار پانچ سو لیٹردودھ ضائع کردیا، فیکٹری سیل کرکے مالک محمدغفران کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی عارفوالا میں پیور فوڈایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔