اب ثناء اللہ خان زہری نے صوبائی سیکرٹری کی خیریت دریافت کی

جمعہ 28 جولائی 2017 21:04

اب ثناء اللہ خان زہری نے صوبائی سیکرٹری کی خیریت دریافت کی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ٹیلی فون پر صوبائی سیکرٹری عبداللہ جان سے رابطہ کیا اوراُنکی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے عبداللہ جان کی بحفاظت بازیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔عبداللہ جان نے انکی خیریت دریافت کرنے اوراُن کی بازیابی کیلئے کوششوں پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ اداکیا۔