پاکستان فٹبال فیڈریشن فیصل صالح حیات کیس کا فیصلہ جلدکرے،شیرعلی اچکزئی

فیصلہ نہ ہونے سے کھلاڑی مایوسی کا شکار پی ایف ایف پر پابندی کے بادل منڈ لارہے ہیں، سٹرائیکر پاکستان فٹ بال ٹیم کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 21:04

پاکستان فٹبال فیڈریشن فیصل صالح حیات کیس کا فیصلہ جلدکرے،شیرعلی اچکزئی
قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن فیصل صالح حیات کے کیس کا فیصلہ جلدکریں ،فیصلہ نہ ہونے سے کھلاڑی مایوسی کا شکار اور پی ایف ایف پر پابندی کے بادل منڈ لارہے ہیں ،شیرعلی اچکزئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق قومی فٹبال ٹیم کے سٹرائکر کھلاڑی شیرعلی اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ایف ایف کے صدر کا فیصلہ نہ ہونے سے ملک کے فٹبال پر پابندی کا بادل منڈ لارہے ہیں اور اس سے کھلاڑی مایوسی کا شکار اور فٹبال کے فروغ کے کوششوں کو دھچکا پہنچنے کا سخت خدشہ پایا جاتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹبال کے فروغ کیلئے ملکی اور غیر ملکی کوچز اور دیگر حکام نے اہم کردار ادا کیا ہے مگر قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اور فٹبال کے سپورٹرزموجودہ حالات کیوجہ سے سخت مایوسی کا شکار ہے کیونکہ اگر 31اگست تک فیصل صالح حیات کے کیس کا فیصلہ نہ ہوا تو فیفا پی ایف ایف پر پابندی لگا سکتی ہے اگر پابندی لگا دی گئی تو اس صورت میں قومی فٹبال کے فروغ کیلئے تمام اقدامات پس پشت چلے جائینگے اور اس کیلئے ملکی اور غیر ملکی کوچیز اور دیگر حکام کی جانب سے کی گئی کوششیں خاک میں مل جائیگی ،انہوں نے کہا کہ اس حالات سے قومی ٹیم کے کھلاڑی اور فٹبال کے سپورٹر سخت مایوسی کا شکار ہے ،انہوں نے اس سلسلے میں ذمہ داروں سے بھی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔