شاہین ائیر فلائنگ سکول فیصل آباد سے 1خاتون سمیت 13کمرشل پائلٹس پاس آوٴٹ

پاسنگ آوٴٹ کی پروقار تقریب تقسیم انعامات فیصل آباد ایئرپورٹ کے شاہین ایئر کریو پر منعقد ہوئی تقریب میں ایئر مارشل (ر )راشد کلیم، تنویر احمد، کاشف صہبائی سمیت پاس آوٴٹ ہونے والے کمرشل پائلٹس کے فیملی ممبرز نے شرکت کی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 28 جولائی 2017 19:58

شاہین ائیر فلائنگ سکول فیصل آباد سے 1خاتون سمیت 13کمرشل پائلٹس پاس آوٴٹ
فیصل آبا د (سید ذکراللہ حسنی سے۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جولائی ۔2017ء) مقامی ایوی ایشن انڈسٹری میں پیشہ ورانہ مہارت کے بلند ترین معیار قائم کرنے کے ویژن کے تحت شاہین ایئر فلائنگ ٹریننگ اسکول (SAFTS)سے گریجویشن کرنے والے کمرشل پائلٹس کے پہلے بیچ کی تقریب اسناد فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔یہ بیچ تیرہ ایوی ایشن پروفیشنلزپر مشتمل تھا ۔جنہوں نے اس اسکول سے پہلا کمرشل پائلٹ لائسنس کورس (CPL-I)پاس کیا۔

کورس پاس کرنے والے 13پائلٹس میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔شاہین ائیر فلائنگ سکو ل سے گر یجو ایشن کر نے والے کمر شل پا ئلٹس کے پہلے بیچ کی تقر یب اسنا د فیصل آبا د ائیر پو رٹ کے احا طے میں منعقد ہو ئی ۔تقریب میں ائیر ما رشل (ریٹا ئرڈ) راشد کلیم ، ائیر ما رشل (ریٹا ئرڈ)تنویر احمد،چئیرمین شاہین ائیر انٹر نیشنل لیمیٹڈ کا شف صہبائی سمیت فار غ التحصیل پائلٹس کے والدین اور ائیر پورٹ عملہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں دوران کورس غیر معمو لی کا ر کر دگی کا مظاہرہ کر نے والے پائلٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔مجموعی طو ر پر بہترین صلا حیتوں کے اظہا ر پر عروہ طا ہر کو ٹرافی سے نوازا گیا ۔ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے چئیرمین شاہین ائیر انٹر نیشنل لیمیٹڈ کا شف صہبائی نے کہا کہ ہما را یہ خواب تھا کہ پا کستا ن کو بہترین پا ئلٹس دیں تا کہ وطن عزیز کو بیرون مما لک سے خد ما ت حا صل نہ کر نا پڑ یں اور ان تیرہ کمر شل پائلٹس کی کھیپ مہیا کر کے ہم نے وہ خو اب شر مند ہ ء تعبیر کر دیا ہے۔

انہو ں نے پا ئلٹس کو جذبہ حب الوطنی کے سا تھ اپنے فرا ئض انجا م دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر فار غ التحصیل کمر شل پا ئلٹس نے پیشہ وارانہ مہا رتو ں کو بروئے کا ر لا تے ہو ئے اپنی ذمہ داریا ں نبھا نے کا عہد کیا۔تقریب اسنا دکے انعقادکا مقصد اس موقع کو یادگار بنانا اوراسٹوڈنٹس نیز فیکلٹی کو اعزازات سے نوازنا تھا جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے انتھک محنت کی ۔

شاہین ایئر انٹرنیشنل لمٹیڈ کے چیئرمین، کاشف صہبائی کے ہمراہ دیگر سینئر اہلکاروں نے کامیاب اسٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں شاہین ایئر کی فیملی میں خوش آمدید کہا۔ اس کورس کے اختتام پر 13گریجویٹس نے PCCAسے منظور شدہ CPL/IR لائسنس حاصل کیا۔گریجویٹس کے جوش و جذبے میں اضافہ کرتے ہوئے کاشف صہبائی نے کہا،”ہمارے ٹریننگ اسکول سے پاس ہونے والے ہر شخص پرمجھے فخر ہے جوکہ پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کی خدمت کریں گے۔

شاہین ایئر کی پوری فیملی آپ کو خوش آمدید کہتی ہے اور سمجھتی ہے کہ آپ اپنے فرائض دیانتداری اور جذبے سے انجام دیں گے۔ میں فیکلٹی کو بھی ان کی زبردست سپورٹ کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اسے ایک زبردست کامیابی سے ہمکنار کیا۔شاہین ایئر فلائنگ ٹریننگ اسکول پاکستان کے ممتاز ٹریننگ اسکولوں میں سے ایک ہے جہاں ہم پرجوش افراد کو ان کے خوابوں کو حقیقت بنانے اور آسمانوں کی بلندی پر اڑنے کے قابل بناتے ہیں۔

“سنہ 1993ء میں اپنے قیام کے وقت سے گزشتہ چوبیس برسوں کے دوران شاہین ایئر نے ایوی ایشن انڈسٹری کو ماہر ایوی ایشن پروفیشنلزکی فراہمی میں نمایاں حصہ لیا ہے۔ اس وقت بھی اکیڈی پائلٹس کو تربیت دیتی ہے اور آئندہ برسوں کے دوران اپنی گنجائش میں ا ضافے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :