یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے67 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 جولائی 2017 19:53

یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء) یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے یکم اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے67 پیسے فی لیٹر کمی کر دی جائے۔

جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 5 روپے7 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کچھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں10روپے ایک پیسہ جبکہ مٹی کا تیل 13روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوا دی ہے۔ تاہم واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد تمام وفاقی وزراء کے عہدے بھی تحلیل ہوگئے ہیں۔ اس صورتحال میں دیکھنا ہو گا کہ آیا یہ سمری منظور کی جا سکتی ہے یا نہیں۔