چین کے مرکزی بینک نے 4.52بلین ڈالر ملکی غربت کو کم کرنے کیلئے مختص کر دیے،چینی وزارت خزانہ

چین 2020سے قبل اپنے شہریوں کو خط غربت سے اوپر لانا ، ماڈرن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دینا چاہتا ہے

جمعہ 28 جولائی 2017 20:43

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) چین کے مرکزی بینک نے 4.52بلین ڈالر ملکی غریب عوام کی غربت کو کم کرنے کیلئے مختص کر دیے ۔ چینی مرکزی بینک رواں سال مرکزی حکومت کی غربت مکائو سکیم میں کل86.1بلین یوآن مختص کرچکا ہے ۔ اس تمام رقم کے ذریعے مقامی حکومتوں کے تحت عوام کی فلاح وبہبود اور شرح غربت کم کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا ،چین 2020سے قبل اپنے تمام شہریوں کو خط غربت سے اوپر لانا چاہتا ہے اور ایک ماڈرن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دینا چاہتا ہے ۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارہ کے مطابق چینی وزارت خزانہ نے میڈیا کو بتایا کہ مرکزی بینک نے 4.52بلین ڈالر ملکی غریب عوام کی غربت کو کم کرنے کیلئے مختص کر دیے ۔ چینی مرکزی بینک رواں سال مرکزی حکومت کی غربت مکائو سکیم میں کل86.1بلین یوآن مختص کرچکا ہے ۔

(جاری ہے)

اس تمام رقم کے ذریعے مقامی حکومتوں کے تحت عوام کی فلاح وبہبود اور شرح غربت کم کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔

اس مختص کی گئی رقم کا 97.4فیصد حصہ براہ راست 22صوبائی اور علاقائی حکومتوں کو چینی مرکزی بینک کی وہاں موجود شاخوں سے دستیاب ہوگا اور حکومتیں اس کو ہنگامی بنیادوں پر غربت مکائو مہم میں استعمال کریں گے ۔ چین کی مرکزی حکومت گزشتہ چار سالوں میں 196.1بلین یوآن غربت مکائو مہم میں استعمال کر چکی ہے اور سالانہ 30.3فیصد اس فنڈ کو بڑھایا جا رہا ہے ۔ چین 2020سے قبل اپنے تمام شہریوں کو خط غربت سے اوپر لانا چاہتا ہے اور ایک ماڈرن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دینا چاہتا ہے ۔ چین اب تک 12.4ملین عوام کو دیہی علاقوں سے غربت مکائو کے ذریعے خط غربت سے اوپر لانے میں کامیاب ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :