شہباز شریف کو نواز شریف کی نشست این اے 120 لاہور سے ہی ضمنی الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 جولائی 2017 19:40

شہباز شریف کو نواز شریف کی نشست این اے 120 لاہور سے ہی ضمنی الیکشن لڑوانے ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء) شہباز شریف کو نواز شریف کی نشست این اے 120 لاہور سے ہی ضمنی الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کی جانب سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ان کی نشست این اے 120 خالی ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب ن لیگ کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کو ملک کا نیا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کو لاہور کے حلقہ این اے 120 سے ہی ضمنی الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حتمی اعلان ایک سے 2 روز میں کر دیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب سے الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کروانے کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن حلقے میں 60 روز کے اندر الیکشن کروانے کا پابند ہے۔