Live Updates

کاش کوئی وزیراعظم 5 سالہ مدت بھی پوری کر سکے

خواہش ہے کہ شہباز شریف کو ملک کا نیا وزیراعظم بنایا جائے: نواز شریف

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 جولائی 2017 19:25

کاش کوئی وزیراعظم 5 سالہ مدت بھی پوری کر سکے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء) نواز شریف کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ شہباز شریف کو ملک کا نیا وزیراعظم بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد سابقہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پہلا ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی بتائی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ کاش کوئی وزیراعظم 5 سالہ مدت بھی پوری کر سکے۔

(جاری ہے)

جمہوریت کو ملک میں تسلسل کیساتھ چلتا دیکھا چاہتا ہوں۔ نواز شریف نے رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ ہمیں پیچھے نہیں آگے بڑھنا ہے۔ نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں بس چکی ہے۔ ہرصورت عوام کےمینڈیٹ کا دفاع کرینگے۔ ن لیگ کی حکومت 4جون 2018 تک عوامی مینڈیٹ کو پورا کرےگی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران خواہش کا اظہار کیا کہ شہباز شریف کو ملک کا اگلا وزیراعظم بنایا جائے۔ نواز شریف نے اس اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاوس خالی کر دیا ہے۔ نواز شریف اہل خانہ سمیت پنجاب ہاوس منتقل ہو گئے ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات