شیروں کی حفاظت کا عالمی دن ’’ورلڈٹائیگرڈے‘ ‘کل منایا جائیگا

جمعہ 28 جولائی 2017 20:40

شیروں کی حفاظت کا عالمی دن ’’ورلڈٹائیگرڈے‘ ‘کل منایا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیروں کی حفاظت کا عالمی دن ’’ورلڈٹائیگرڈے‘ ‘کل بروز ہفتہ 29جولائی کو منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں شیروں کی حفاظت اورانہیں قدرتی ماحول کی فراہمی کے متعلق شعور و آگاہی فراہم کرنا ہے، اس سلسلہ میں محکمہ جنگلی حیات ،جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں اورچڑیا گھروں کی انتظامیہ کے زیراہتمام عارفوالاسمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں خوبصورتی اور جنگلی حیات کی بقاء کیلئے شیروں کی اہمیت کو اجاگرکیا جائے گا۔