مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کی دوبارہ جسارت ناقابل قبول ہے ، عالم اسلام کو اس پر واضح لائحہ عمل اپنانا ہو گا‘طاہر محمود اشرفی

جمعہ 28 جولائی 2017 20:31

مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کی دوبارہ جسارت ناقابل قبول ہے ، عالم اسلام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کی دوبارہ جسارت ناقابل قبول ہے ، عالم اسلام کو اس پر واضح لائحہ عمل اپنانا ہو گا ، وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے تمام وطن دوست قوتوں کو متحد ہونا ہے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ تمام جماعتوں کو قبول کرتے ہوئے ملک میں انتشار اور اختلاف پیدا کرنے والے عناصر کو ناکام بنانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارپاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامعہ فاروقیہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ عالم اسلام کو کمزور کرنے کیلئے مسلمانوں کے مقدسات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، بیت المقدس کی تالہ بندی اور مکة المکرمہ پر حوثی باغیوں کی طرف سے میزائل حملہ مسلم امة کو متحد ہونے کی دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جس احتسابی عمل کا آغاز کیا ہے اسے اب جاری رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب وقت اور قوم کی آواز ہے جس کیلئے ہر سطح پر پاکستان علماء کونسل آواز بلند کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :