عوامی نیشنل پارٹی کا مشاورتی اجلاس (کل)ہوگا ،ْ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا

جمعہ 28 جولائی 2017 20:31

عوامی نیشنل پارٹی کا مشاورتی اجلاس (کل)ہوگا ،ْ سپریم کورٹ کے فیصلے کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کا مشاورتی اجلاس (کل) ہفتہ کو ہوگا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے بتایاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور موجودہ سیاسی صورت حال پر پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے مرکزی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس (آج) ہفتہ کو دن 11 بجے بلور ہاؤس پشاور میں طلب کر لیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسفند یار ولی خان تین بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :