الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں ضمنی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کر دیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 جولائی 2017 19:15

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء) الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں ضمنی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے پر این اے 120 لاہور کی نشست خالی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی نشست خالی ہونے کے باعث سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو حکم دیا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن 60 روز کے اندر کروایا جائے۔ اب اس صورتحال میں الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں ضمنی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشن سے آر او اور ڈی آر او کے نام طلب کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :