نواز شریف کی نااہلی پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120لاہور کی نشست کو خالی قرار دیدیا

نواز شریف رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، الیکشن کمیشن کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا ، کیونکہ عدالت عظمیٰ نے فی الفور فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا تھا

جمعہ 28 جولائی 2017 20:25

نواز شریف کی نااہلی پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120لاہور کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120لاہور کی نشست کو خالی قرار دے دیا، نواز شریف رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، الیکشن کمیشن کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا تھا کیونکہ عدالت عظمیٰ نے فی الفور فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا تھا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدالتی فیصلہ موصول ہوتے ہی، نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120لاہور کی نشست کو خالی قرار دے دیا ہے، سابق وزیراعظم قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے اور اس بارے میں باضاطہ طور پر قائمقام چیف الیکشن کمشنر عبدالغفار سومروکی زیر صدات کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا، وزیراعظم کی نا اہلی کے بارے میں عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے کی روشنی میں قرار دے دیا گیا ہے کہ نا اہلی پر نواز شریف رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، حلقہ 120لاہور کی نشست خالی ہو گئی ہے اور اس بارے میں الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن اسپیکر قومی اسمبلی سمیت متعلقہ اداروں کو بھیج دیا ہے۔ آئندہ چند روز میں اس حلقے میں ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا جائے گا جبکہ دوسری طرف قومی اسمبلی نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی۔