نواز شریف کا اسلام آباد نہ چھوڑنے کا فیصلہ، پنجاب ہاوس میں رہائش اختیار کریں گے

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 جولائی 2017 18:48

نواز شریف کا اسلام آباد نہ چھوڑنے کا فیصلہ، پنجاب ہاوس میں رہائش اختیار ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء) نواز شریف نے اسلام آباد نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کی جانب سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ نواز شریف نے وزیر اعظم ہاوس چھوڑنے کی تیاری بھی کر لی ہے۔ تاہم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نواز شریف مری یا لاہور منتقل ہونے کی بجائے اسلام آباد میں ہی رہائش اختیار کریں گے۔ نواز شریف وزیر اعظم ہاوس سے سیدھا پنجاب ہاوس منتقل ہوں گے۔ پنجاب ہاوس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ان کا استقبال کریں گے۔