بلوچستان میں ترقی کاعمل بھرپورطریقے سے اوربلارکاوٹ جاری رہیگا ،ثناء اللہ خان زہری

مسلم لیگ (ن)سمیت صوبائی حکومت میں شامل جماعتیں صوبے کی تعمیر وترقی کیلئے پُرعزم ہیں ،وزیراعلی بلوچستان

جمعہ 28 جولائی 2017 19:47

بلوچستان میں ترقی کاعمل بھرپورطریقے سے اوربلارکاوٹ جاری رہیگا ،ثناء ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان میں ترقی کاعمل بھرپورطریقے سے جاری ہے اوربلارکاوٹ جاری رہے گا ،مسلم لیگ (ن)سمیت صوبائی حکومت میں شامل جماعتیں صوبے کی تعمیر وترقی کیلئے پُرعزم ہیں اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہی ہیں،ترقی کے جاری عمل کامشاہدہ صوبے کے عوام خود کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے میراکبرجتک کی قیادت میں مُولہ اورجمعہ خان شکرانی کی قیادت میں کرخ کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کے روزیہاں ان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے وسائل اورعوام کے حقوق کاتحفظ ہماری سیاسی اوراخلاقی ذمہ داری ہے جس سے ہرصورت عہدہ برا ہونگے عوام کااعتماد ہمارے لئے سب سے بڑھ کر ہے جسے کسی صورت ٹھیس نہیں لگنے دی جائے گی اورحکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ،وزیراعلیٰ نے کہاکہ سیاسی ،جمہوری اورعوامی صوبائی حکومت دستیاب تمام وسائل کو عوام کی امانت سمجھتی ہے جنہیں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بروئے کارلایاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

آج صوبہ بھرمیں سڑکوںکا جال بچھایاجارہاہے ذرائع مواصلات تیزی سے وسیع ہورہے ہیں اورسفر کے ساتھ ساتھ زرعی ومعدنی پیداوار کی بڑی منڈیوں تک رسائی ممکن ہونے سے روزگار کے مواقعوں اورخوشحالی میں اضافہ ہورہاہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم سی پیک کے ذریعے ترقی کے عظیم اہداف حاصل کرکے عوام اورصوبے کی قسمت بدلنے کا عزم رکھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو تعلیم اورفنی تربیت کے مواقع فراہم کرکے انہیں ترقی کے سفرمیں شراکت کیلئے تیار کیاجارہاہے ،صوبے کے دوردرازاورپسماندہ علاقوں کی ترقی کی جانب خصوصی توجہ دی رہی ہے تاکہ انہیں ترقی یافتہ علاقوں کے برابرلایاجاسکے۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر وفودمیں شامل لوگوں کی جانب سے پیش کی جانے والی اجتماعی نوعیت کے مسائل کی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کئے۔مُولہ کے وفد میں قائم خان ،دادکریم ،کرم خان ،ظفراُللہ ،عبدالغنی اورجام مُولہ بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :