مستقبل میں نواز شریف اڈیالہ یا کوٹ لکھپت جیل میں ہونگے ،لطیف کھوسہ

جمعہ 28 جولائی 2017 19:47

مستقبل میں نواز شریف اڈیالہ یا کوٹ لکھپت جیل میں ہونگے ،لطیف کھوسہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاسی تاریخ کا خاتمہ ہونے جارہا ہے ، مستقبل میں نواز شریف اڈیالہ یا کوٹ لکھپت جیل میں ہونگے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف خواجہ آصف اسحاق ڈار احسن اقبال غربت کے مارے ہیں صبح پاکستان میں وزارت چلاتے ہیں اور شام کو سکیورٹی گارڈ سمیت دیگر ملارمتیں کرتے ہیں انہوں نے اپنی دھن کو چھپانے کی خاطر اقامہ حاصل کئے ہیں الیکشن کمیشن سے بھی نواز شریف اور اس کے قریبی رفقا خواجہ آصف ، اسحاق ڈار نے جھوٹ پر مبنی دستاویزات جمع کروائی نواز شریف اسحاق ڈار نے جھوٹ پر مبنی دستاویزات جمع کروائی نواز شریف اور اس کے خاندان نے دھرتی ماں پاکستان کو لوٹ کر کھاتے رہے ہیں خود گیارہ سالہ قید میں رہے ہوں محترمہ بے نظیر بھٹو آصف علی زرداری بھی قید ہوئے زرداری کی جیل میں زبان کاٹی گئی جے آئی ٹی کی کارکردگی قابل تعریف ہے نواز شریف اپنے معاونین کے ساتھ جلد کیفرکردار تک پہنچے اس پورے معاملے میںمیڈیا کا کردار قابل تعریف ہے