نواز شریف نااہلی کے ساتھ اسلام آباد میں رحمت کی بارش

جمعہ 28 جولائی 2017 19:47

نواز شریف نااہلی کے ساتھ اسلام آباد میں رحمت کی بارش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت میں رحمت کی بارش شروع ہو گئی اور ماحول خوشگوار بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے ساتھ وفاقی دارالحکومت کو سیاہ بادلوں نے اپنی چادر میں لپیٹ لیا ۔وفاقی دارالحکومت کے باسی موسم کو انجوائے کرنے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوب ہلہ گلہ کیا ہے محکمہ موسمیات نے بھی عوام کو مزید بارشوں کی خوشخبری سنائی ہے اربوؐ ں روپے کی کرپشن کرنے پر سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دے کر بچوں سمیت مقدمہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ۔