عدالتی فیصلہ میری توقعات کے مطابق آیا ،اٹارنی جنرل

اقامہ وزیر اعظم کی نااہلی کا سبب بنا،فیصلے کیخلاف اپیل کا کوئی قانون موجود نہیں،اشتراوصاف

جمعہ 28 جولائی 2017 19:37

عدالتی فیصلہ میری توقعات کے مطابق آیا ،اٹارنی جنرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا متفقہ فیصلہ میری توقعات کے مطابق آیا ہے جس میں اقامہ وزیراعظم کی نااہلی کی وجہ بنا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ عملدرآمد بینچ کے تینوں ججز نے وزیراعظم کو نااہل قرار دیا ہ عملدرآمد بینچ کے تینوں نااہلی کی الگ الگ وجوہات دیں مگر زیادہ اہم وجوہات وزیراعظم کا اقامہ تھا جس کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ کے پانچوں ججز نے متفقہ طور پر تاحیات نااہل قرار دیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نااہلی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دینے پر غور کرینگے مگر اس فیصلے کیخلاف اپیل کا کوئی قانون موجود نہیں ہے