احتساب حقیقی جمہوریت کیے لیے بہت ضروری ہے ،سراج الحق

پاکستان میں آج کا دن انتہائی تاریخی ہے پاناما اسکینڈل میں عام آدمی نہیں وزیراعظم کا نام ہے، امیر جماعت اسلامی

جمعہ 28 جولائی 2017 19:37

احتساب حقیقی جمہوریت کیے لیے بہت ضروری ہے ،سراج الحق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہاہے کہ احتساب حقیقی جمہوریت کیے لیے بہت ضروری ہے۔جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ پاکستان میں آج کا دن انتہائی تاریخی ہے ،احتساب حقیقی جمہوریت کیے لیے بہت ضروری ہے جبکہ پاناما اسکینڈل میں عام آدمی نہیں وزیراعظم کا نام ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا احتساب ہوا تو اس سے مثال قائم ہو گی۔سراج الحق نے کہا کہ جن کے نام پاناما اسکینڈل میں موجود ہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے ،یہ مہم 1996میں قاضی حسین احمد نے شروع کی تاہم دیکھنا یہ ہو گا کہ کرپٹ ٹولے کا احتساب ہو گا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پانامااسکینڈل میں کسی غریب کانام نہیں ہے ،وزیراعظم اورانکے خاندان کانام ہے ،حکمران ٹولہ اپنے ذرائع آمدن بتانے میں ناکام ہوگیا ہے ، انہوں نے اچھے سے اچھے وکلاکیے لیکن وہ بھی انہیں نہیں بچا سکے۔