Live Updates

وزیراعظم کی نااہلی: عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے

جمعہ 28 جولائی 2017 19:31

وزیراعظم کی نااہلی: عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل جب کہ پوری شریف فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ خبر ملتے ہی بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئی.اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قراردیدیا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :