ملکی وسائل لوٹنے والوں کا کائونٹ ڈائون شروع ہو گیا مسلم لیگ ن قصہ پارینہ بن گئی:عزیز الرحمن چن

جمعہ 28 جولائی 2017 19:27

ملکی وسائل لوٹنے والوں کا کائونٹ ڈائون شروع ہو گیا مسلم لیگ ن قصہ پارینہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملکی وسائل لوٹنے والوں کا کائونٹ ڈائون شروع ہو گیا مسلم لیگ ن قصہ پارینہ بن گئی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے خود ختم ہو گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانامہ لیکس کا فیصلہ آنے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عابد حسین صدیقی کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے مٹھائیاں بانٹیں اور بھنگڑے ڈالے گئے انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک سے سول آمر کے اقتدار کا خاتمہ ہو گیا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر زور دیا لیکن شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آیا انہوں نے اپنے آپ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی امیر المومنین بننے کے خواب دیکھے گئے لیکن اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں آ چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کرپشن کے الزامات پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی نااہلی ابتدا ہے پانامہ کے بعد اقامہ کیس میں بھی کئی نااہلیاں سامنے آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :