Live Updates

پاناما کیس کا فیصلہ شریف خاندان پر ایٹم بم بن کر گرا ہے

قوم کے وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے آج پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئی: تحریک انصاف کے رہنمائوں جمشید اقبال چیمہ، شنیلا روت و دیگر کا ردعمل

جمعہ 28 جولائی 2017 19:27

پاناما کیس کا فیصلہ شریف خاندان پر ایٹم بم بن کر گرا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں جمشید اقبال چیمہ، ایم شاہ شازید خان، نعمان چٹھہ، شیخ شہزاد یونس، مسرت جمشید اقبال چیمہ، ایم پی اے شنیلا روت، ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی ،عرفان عباسی، تبسم وھرہ،تنویر خان، ملک کامران ، میاں اختر حسین ، فاروق شاہ نے سپریم کورٹ کے تاریخ فیصلے پر پوری قوم کو دلی مبارک باد پیش کی پاناما کیس کا فیصلہ شریف خاندان پر ایٹم بم بن کر گرا ،درباری اور مداری جتنا مرضی شور مچا لیں کرپشن کا بانی انصاف کے شکنجے میں آ چکا ہے ،فیصلے نے (ن) لیگ کے درباریوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور ان کی نیندیں حرام ہو چکی ہے قوم کے وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے آج پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئے ، نواز شریف قوم کا مجرم ہے اسے قوم کبھی معاف نہیں کریں گی ، عمران خان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہے ، جنہوں نے کرپشن کے گارڈ فادر سے قوم کی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جان چھڑائی ، سپریم کورٹ کے ججز نے ایک نئی تاریخ رقم کی جو کہ پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ، فیصلے سے انصاف کی حکمرانی قائم ہوئی ہے عوام کی جیت اور چوروں کے ٹولے کو شکست ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پارٹی رہنما شبیر سیال اور فیاض بھٹی نے اپنے اپنے حلقوں میں ریلیاں نکالی جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات