چیف الیکشن کمشنر کی غیر موجودگی ، نواز شریف کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے نوٹیفیکیشن نے الیکشن کمیشن کے ممبران کو آزمائش سے دوچار کر دیا

جمعہ 28 جولائی 2017 19:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی غیر موجودگی میں سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی بطور قومی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے معاملے نے الیکشن کمیشن کے ممبران کو آزمائش سے دوچار کر دیا قائمقام چیف الیکشن کمشنر عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی بنچ طویل مشاورت کے بعد نواز شریف کی رکنیت خاتمے کا نوٹیفیکیشن جاری کر سکے جمعہ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن کو میاں نواز شریف کی رکنیت خاتمے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی جس نے قائمقام چیف الیکشن کمشنر عبدالغفار سومرو سمیت الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کو آزمائش سے دوچار کر دیا تھا واضح رہے کہ سندھ سے الیکشن کمشنر کے ممبر عبدالغفار سومرو نے 27جولائی کو چیف الیکشن کمشنر کی بیرون ملک روانگی کے بعد قائمقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا میاں نواز شریف کے بار ے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں ممبران اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران کے مابین طویل مشاورت کی گئی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے تقریباً5 گھنٹوں کے بعد میاں نوا ز شریف کی رکنیت خاتمے کا نوٹیفیکشن جاری کیا جا سکا ۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان