الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بطور ممبر قومی اسمبلی ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 28 جولائی 2017 19:24

الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم  نواز شریف کی بطور ممبر قومی اسمبلی ختم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بطور ممبر قومی اسمبلی ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ،شیخ رشید احمد اور سراج الحق کی جانب سے میاں نواز شریف کے خلاف دائر پٹیشن پر سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کی لاہور کے حلقے این ای120سے بطور ممبر قومی اسمبلی رکنیت ختم کر دی ہے اور اس سلسلے میں 22مئی 2013کو ان کی کامیابی کے سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے