پانامہ کیس کے فیصلے بعد قانونی طور پر جاتی امراء میں واقع نواز شریف کی ذاتی رہائش گاہ کا وزیراعظم کا سٹیٹس ختم ہوگیا

جمعہ 28 جولائی 2017 19:24

پانامہ کیس کے فیصلے بعد قانونی طور پر جاتی امراء میں واقع نواز شریف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان سے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد قانونی طور پر جاتی امراء میں واقع سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ذاتی رہائش گاہ کا وزیراعظم کا سٹیٹس ختم ہوگیا ہے لیکن سٹیٹس ختم ہونے کے باوجود تاحال سابق وزیراعظم جاتی امراء کو دستیاب سرکاری مراعات واپس نہیں لی گئیں جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ مراعات آئندہ ایک دوروز میں واپس لے لی جائیں گی مگر موجودہ صورتحال میں سابق وزیراعظم ہائوس جاتی امراء پر تعینات سرکاری اہلکار تذبذب کا شکار ہیں بتایاگیا ہے کہ اس وقت سابق وزیراعظم ہائوس جاتی امراء پر تین ہزار سرکاری افسران اور اہلکار تعینات ہیں جن کا تعلق محکمہ پولیس،محکمہ پی ڈبلیو ڈی ،سول سیکرٹریٹ پنجاب سمیت دیگر محکموں سے ہے مذکورہ رہائش گاہیں صرف محکمہ پولیس کے ایک ایس ایس پی ،دو ایس پی ،9 ڈی ایس پی ،گیارہ انسپکٹر ،84 اے ایس آئی اور چارسو ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات ہیں جبکہ اس کے حوالے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور ،ایل ڈی اے سمیت دیگر محکموں کے جن میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی شامل ہیں کے سینکڑوں ملازمین سابق پی ایم ہائوس جاتی امراء میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔