حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ نیب کی اپیل پر ہوگا

جمعہ 28 جولائی 2017 19:12

حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ نیب کی اپیل پر ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ نیب کی اپیل پر دیا جائے گا، نیب نے عدالت میں یقین دلایا تھا کہ وہ عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز بارے اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرے گی، پانامہ عملدرآمد بینچ نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز ملز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ وہی بینچ کرے گا جو حدیبیہ پیپرز ملز بارے نیب کی اپیل کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ لاہور نے حدیبیہ پیپرز ملز کا ریفرنس خارج کر دیا تھا،تا ہم نیب نے عدالت عظمیٰ میں دوبارہ کھولنے کی اپیل دائر ہی نہیں کی تھی، عدالت نے کہا کہ جے آئی ٹی کی سفارش پر فیصلہ بھی وہ بینچ کرے گا جو نیب کی اپیل کی سماعت کرے گا۔۔

متعلقہ عنوان :