پانامہ کیس کے فیصلے کے اعلان سے قبل آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،شہر میں سکیورٹی کا جائز ہ لیا گیا

جمعہ 28 جولائی 2017 19:12

پانامہ کیس کے فیصلے کے اعلان سے قبل آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان سے پانامہ کیس کے فیصلے کے اعلان سے قبل آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر)عارف نواز کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پانامہ کیس فیصلے کی روشنی میں شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی کا جائز ہ لیا گیا اس موقع پر آئی جی پنجاب پولیس نے سی سی پی او لاہور کو احکامات جاری کئے اور وہ خود شہر کی سڑکوںپر نکلیں اور شہر کے حساس مقامات پر سکیورٹی کا جائز ہ لیں اور ان مقامات پر پولیس نفری کی تعیناتی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :