بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ سے پانامہ کیس پر فیصلہ آنے کے بعد پارلیمانی پارٹی کاا جلاس طلب کرلیا

جمعہ 28 جولائی 2017 19:12

بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ سے پانامہ کیس پر فیصلہ آنے کے بعد پارلیمانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ سے پانامہ کیس پر فیصلہ آنے کے بعد پارلیمانی پارٹی کاا جلاس طلب کرلیا ہے پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں پانامہ فیصلے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحا ل پر غو ر کیا جائیگا اور اس صورتحال میں پارٹی کی آئندہ حکمت عملی طے کی جائیگی ۔