پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک پربھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے ناراض گروپ میں شمولیت سے انکار کردیا

جمعہ 28 جولائی 2017 19:10

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک پربھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے ناراض گروپ میں شمولیت سے انکار کردیاہے تحریک انصاف میں پیدا ہونے والے اندرونی اختلافات کو ختم کرنے کے لئے تحریک انصاف کے مرکزی قیادت بھی سرگرم عمل ہو گئی ہے اور دو اراکین صوبائی اسمبلی کو اسلام آباد میں طلب کر لیاہے پی ٹی آئی میں اختلافات کے باعث بعض وزراء اور اراکین اسمبلی نے اپنا گروپ بنا لیا تھا اور گروپ نے مزید اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ شامل ہونے کی درخواست کی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کیساتھ تعلق رکھنے والے بیشتر اراکین اسمبلی نے ناراض گروپ میں جانے سے انکار کیا ہے اور موقف اختیارکیاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ ہر حال میں کھڑے ہو نگے بعض اراکین اسمبلی اپنے ذاتی مفادات کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف ہو گئے ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔