Live Updates

نواز شریف کو نااہلی کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے‘ شاباش عمران خان‘ اعتزاز احسن

جمعہ 28 جولائی 2017 19:03

نواز شریف کو نااہلی کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے‘ شاباش عمران خان‘ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء چوہدری اعتزاز احسن نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا کریڈٹ عمران خان کو دیا ہے اور عمران خان کو شاباش دی ہے ۔ اپین ٹوئیٹر پیغام میں عتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی میں 5 افراد اور اداروں کا کردار ہے۔ عدالت عظمیٰ کا کردار بڑا مثبت ہے۔

سپریم کورٹ کے علاوہ دوسرا اہم کردار جے آئی ٹی ہے تیسرا کردار آزاد میڈیا اور عمران خان ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری اعتزاز احسن نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کا ذکر تک نہیں کیا جس کا مطلب ہے کہ نواز شریف کی نااہلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی ذکر تک نہیں کیا جس کا مطلب ہے کہ نواز شریف کی نااہلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی کردار نہیں ہے اعتزاز احسن ملک کے ممتاز ماہر قانون ہیں اور اہم سیاستدان بھی ہیں۔ اخبارات اور ٹی وی چینلز پر مسسل تبصرہ کرکے پانامہ مقدمہ بارے عوام میں شعور اور آگاہی پیداکی تاہم نااہلی کا کریڈٹ عمران خان کو دیا ہے اعتزاز احسن کا یہ پیغام ان کی اعلیٰ صفات کی عکاسی کرتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات