نواز شریف نے فیصلہ مان کر سپریم کورٹ کا احترام کیا ، کوئی بحران پیدا نہیں ہوا ، فضل الرحمن

جمعہ 28 جولائی 2017 19:03

نواز شریف نے فیصلہ مان کر سپریم کورٹ کا احترام کیا ، کوئی بحران پیدا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مان کر کوئی بحران بھی پیدا نہیں کیا ہے‘ جمعہ کے روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کے استعفیٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے کوئی بھی بحران پیدا نہیں کیا بلکہ عدالتی فیصلہ کا احترام کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ مان کر بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے اس لئے آج بھی بطور اتحادی نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔