Live Updates

سپریم کورٹ کے باہر ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے

کارکنوں کے ایک دوسرے کیخلاف نعرے،پولیس نے بیچ بچائو کرایا

جمعہ 28 جولائی 2017 18:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) پاناما کیس کے فیصلے سے قبل لیگی کارکن اور تحریک انصاف کے کھلاڑیوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا، پارٹی رہنماؤں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کارکنان آمنے سامنے آگئے ۔ پولیس نے بیچ بچاؤ کرا کر معاملہ ختم کرایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس فیصلے سے قبل لیگی کارکن سپریم کورٹ کے باہر جمع ہو گئے جنہوں نے نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی جن کے ردعمل میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی عمران خان کے حق میں نعرے لگائے اور پاناما کیس کے فیصلے میں نوازشریف کی نااہلی کیلئے پر امید دکھائی دیے۔

پولیس نے کارکنوں کو تصادم سے روکنے کیلئے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکن پرامن ہو گئے۔اس کے علاوہ لیگی کارکن لاہور کی سڑکوں پر نکل آئے اور شیر شیر کے نعرے لگانے لگے ، داتا دربار کے سامنے بھی نواز لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے جن کے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے بینرز موجود ہیں۔لیگی کارکنوں نے وزیر اعظم نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات