Live Updates

نواز شریف کے حساب کا دن آ گیا،قوم عمران کے ساتھ ہے،تحریک انصاف

آج پاکستان نیا سورج لے کر طلوع ہوا ،عدالت نے تاریخ ساز فیصلہ سنایا ہے،کرپٹ عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے عمران خان نے بے مثال جدوجہد کی ،شاہ محمود قریشی،بابر اعوان،عارف علوی و دیگر کی گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 18:37

نواز شریف کے حساب کا دن آ گیا،قوم عمران کے ساتھ ہے،تحریک انصاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ شریف خاندان ذرائع آمدن نہیں بتا سکا، احتساب پہلے ہو جاتا تو پاکستان بہت آگے جا چکا ہوتا، نوازشریف کے حساب کا دن آگیا، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں : فواد چوہدری، شفقت محمود، عارف علوی ،بابر اعوان نے کہا کہ آج پاکستان نیا سورج لے کر طلوع ہوا ہے، شریف خاندان 13 سوالوں کا جواب نہیں دے سکا۔

جو بھی فیصلہ آیا وہ سب جماعتوں کو قبول ہونا چاہئے۔ رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ نے ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے، فیصلے سے ملک کا مستقبل روشن ہوگا۔ قوم کو تاریخی فیصلے پر مبارکباد دیتے ہیں، پاکستان کی عدلیہ نے ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے، فیصلے سے ملک کا مستقبل روشن ہوگا، ہم سب سیاسی جماعتوں کو ملکر قوم کو اس بحران سے نکالنا ہو گا۔

(جاری ہے)

بابر اعوان نے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے تھے کچھ نہیں ہو گا، کچھ کہتے تھے قانون کی بالادستی ہو گی، عوام کا خیال تھا کہ نیا آغاز ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا 2 ججوں نے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا تھا، 3 ججوں نے جے آئی ٹی کو 13 سوال بھیجے، آج صبر، حوصلے اور تشکر کا بھی دن ہے۔فوادی چوہدری نے کہا عمران خان کی جدوجہد کامیاب ہو رہی ہے، شریف خاندان ذرائع آمدن نہیں بتا سکا، 13 کمپنیاں صرف حسن نواز کی نکلیں، احتساب پہلے ہو جاتا تو پاکستان بہت آگے جا چکا ہوتا۔شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف کے حساب کا دن آگیا، کرپٹ عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے عمران خان نے بے مثال جدوجہد کی۔ عارف علوی کا کہنا ہے قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات