عدالتی فیصلے پر حیرانگی نہیں افسوس ہوا ہے ،مریم اورنگزیب

تاریخ گواہ جب بھی نواز شریف کو ہٹایا گیا وہ زیادہ قوت کے ساتھ اقتدار میں آئے،وزیر اطلاعات و نشریات

جمعہ 28 جولائی 2017 18:37

عدالتی فیصلے پر حیرانگی نہیں افسوس ہوا ہے ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انہیں پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر حیرانگی نہیں لیکن افسوس ضرور ہوا۔ تاریخ گواہ ہے، سیاست اور دوسرے طریقوں سے جب جب نواز شریف کو سیاسی منظر سے ہٹایا گیا، پاکستان کی عوام پہلے سے زیادہ تعداد میں اور پہلے سے زیادہ محبت سے انہیں اقتدار میں واپس لائی ہے۔

فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا ’ اگر پاکستان کے سیاسی، جمہوری اور تاریخی پس منظر میں دیکھا جائے تو آج کے فیصلے پر حیرانگی نہیں لیکن افسوس ضرور ہوا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے، سیاست اور دوسرے طریقوں سے جب جب نواز شریف کو سیاسی منظر سے ہٹایا گیا، پاکستان کی عوام پہلے سے زیادہ تعداد میں اور پہلے سے زیادہ محبت سے انہیں اقتدار میں واپس لائی ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم تیسری مرتبہ عوام سے منتخب ہوئے لیکن ایک بھی کرپشن کا لفظ اس فیصلے کے اندر بھی اسٹیبلش نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وزیراعظم کی کرسی کی ضرورت نہی،نواز وہ حقیقت ہے جس کو کسی طرح بھی پاکستان کی عوام کی خدمت سے روکا نہیں جاسکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پارٹی اپنی آئینی اور قانونی ٹیم سے مشورہ کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کرے گی۔