وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

جمعہ 28 جولائی 2017 18:37

وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ، بھارت کے ٹی وی چینلز اور اخبارات نے نواز شریف کی نااہلی کو بریکنگ نیوز کے ساتھ خبر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت کے تمام میڈیا چینلز اور اخبارات نے نواز شریف کی نااہلی پر اداریے بھی تحریر کئے ہیں بھارت میں یہ تاثر تھا کہ نواز شریف کی حکومت بھارت کی حامی حکومت ہے نواز شریف بھی مودی کو ذاتی دوست کی حیثیت سے جانتے تھے نواز شریف کے بارے میں پاکستان میں بھی یہ تاثر تھا کہ وہ بھارت نواز حکمران ہیں بھارت میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر منفی ردعمل ظاہر ہوا ہے بھارتی عوام نے نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ بھارت کے مفادات پر کاری ضرب قرار دیا ہے نواز شریف بھارت کے ساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات کے حامی تھے