Live Updates

منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا ،مریم نواز

کارکن ثابت قدم رہیں بہت جلد نواز شریف کو وزیر اعظم دیکھیں گے ،ٹوئٹ

جمعہ 28 جولائی 2017 18:36

منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا ،مریم نواز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی طرف سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو نااہل کئے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک اور منتخب وزیر اعظم کو نااہل قرار دے کر گھر بھیج دیا گیا ۔ بہت جلد بھرپور طاقت کے ساتھ واپسی ہو گی ۔ انہوں نے متوالوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ثابت قدم رہیں بہت جلد وزیر اعظم کو واپس دیکھیں گے ۔ ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات