اوکاڑہ کینٹ ، آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر دوشیزہ کو گھر سے طلائی زیورات اور نقدی سمیت اغواء کر کے لے گئے

جمعہ 28 جولائی 2017 18:25

اوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر دوشیزہ کو گھر سے طلائی زیورات اور نقدی سمیت گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فردوس ٹائون اوکاڑہ کے رہائشی محمد مقبول کی بیٹی گھر اکیلی تھی کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح علی اکبر، محمد اصغر ، محمد ریاض اور فاطمہ بی بی وغیرہ اندر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر گھر سے 2 تولے طلائی زیورات اور 1 لاکھ 65 ہزار روپے نقدی سمیت اسے کیری ڈبہ میں اغواء کر کے لے گئے۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :