وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 28 جولائی 2017 18:20

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت، ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) وزیر اعظم آزادکشمیرو صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جمعہ کے روزایوان وزیر اعظم میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ، اجلاس میں مسلم لیگ ن کی ساری قیادت موجود تھی ، اجلاس میں پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد مشاورت کی گئی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مشتاق احمد منہاس اور ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :