سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف کا نام آئندہ وزیراعظم کیلئے تجویزکردیا

نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کااعلیٰ سطحی اجلاس ، پاناما کیس فیصلے کے بعد کی صورتحال کاجائزہ اوراگلے وزیراعظم کی نامزدگی پرغور،پارٹی رہنماؤں کی اکثریت نے آئندہ وزیراعظم کیلئے کلثوم نوازکے حق میں رائے دے دی، انصاف کاعمل نظرنہیں آیاپھر فیصلہ تسلیم کرتاہوں،محمدنوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 جولائی 2017 18:06

سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف کا نام آئندہ وزیراعظم کیلئے تجویزکردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء ) : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کااعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پاناما کیس فیصلے کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا اورعبوری اگلے وزیراعظم کی نامزدگی پرغور کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں پارٹی کے سینئررہنماؤں چوہدری نثارعلی خان ، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق ، اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگرنے شرکت کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کومتحد اور فعال رکھنے کیلئے لائحہ عمل بھی مرتب کیاگیا۔ جبکہ اس موقعہ پراجلاس میں اگلے عبوری وزیراعظم کے نام پرغوربھی کیا گیا۔ اجلاس میں ن لیگ کے اکثریتی رہنماؤں نے آئندہ وزیراعظم کیلئے کلثوم نوازکے حق میں رائے دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پارٹی نے وزیراعظم کیلئے کلثوم نوازکی نامزدگی کاحتمی اختیاربھی نوازشریف کودے دیاہے۔

جبکہ نوازشریف نے 45دن کے عبوری وزیراعظم کے بعدشہبازشریف کانام آئندہ وزیراعظم کیلئے تجویزکردیا۔مزید برآں اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، پٹیشن کے اندراج سے لیکر فیصلے تک تمام امور پرتحفظات ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے پرآئینی و قانونی آپشنزاستعمال کریں گے۔ جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ انصاف کے عمل نظرنہیں آیاپھر فیصلہ تسلیم کرتاہوں۔