کرپشن کا سیاہ باب ختم ہوا،نواز شریف کی نا اہلی پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے‘عبدالعلیم خان

جمعہ 28 جولائی 2017 18:11

کرپشن کا سیاہ باب ختم ہوا،نواز شریف کی نا اہلی پر پوری قوم مبارکباد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے سیاہ باب کا خاتمہ ہوگیاہے، نواز شریف کی نااہلی پر پوری قوم مبارکبادکی مستحق ہے ۔عبدالعلیم خان نے کارکنوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملکی دولت لوٹنے والوں کیخلاف جنگ ابھی شروع ہوئی ہے ،منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کا تصور پیش کرتے ہوئے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے والے کرپٹ حکمرانوں کیخلاف کلمہ جہاد بلند کیا تھا،طویل جدوجہد کے بعد بالآخر حکمران خاندان کی کرپشن بے نقاب کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی،سپریم کورٹ کے فیصلے نے قانون اور انصاف بو بالا ہوا ہے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان قوم کے مسیحا بن چکے،پی ٹی آئی چیئرمین کی قیادت میں عوام کی تائیدوحمایت کیساتھ ملک سے سیاسی گند صاف کرنے کی مہم جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :