نواز شریف کی نااہلی ،ْ پرویز مشرف کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

نواز شریف اور دیگر نا اہل افراد کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگائی جائے ،ْسابق آرمی چیف

جمعہ 28 جولائی 2017 18:07

نواز شریف کی نااہلی ،ْ پرویز مشرف کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف اور دیگر نا اہل افراد کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگائی جائے ۔

(جاری ہے)

فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ایک ویڈیو پیغام میں پریزمشرف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کی انہوںنے کہاکہ فیصلے کے بعد نواز شریف اور دیگر افراد کے خلاف فوری طورپر باضابطہ کیسز شروع کئے جائیں اور قانون کے مطابق انہیں سزا دی جائے ۔

انہوںنے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے ممبران کو فیصلے اور تحقیقات کر نے پر مبارکبا د دی انہوںنے دعویٰ کیا کہ جے آئی ٹی کے ممبران نے دھمکیوں کے باوجود بہادری کے ساتھ تحقیقات کیں اور سپریم کورٹ کو بہت سے ثبوت فراہم کر دیئے ۔